Advertisements

صادق عباس کالج ڈیرہ نواب صاحب پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر، اور لیکچرار کی آسامیاں خالی

Sadiq Abbas College Dera Nawab Sahib
Advertisements

احمدپورشرقیہ صادق عباس کالج ڈیر ہ نواب صاحب پروفیسر ، ایسوسی ایٹ  پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر، اور  لیکچرار کی آسامیاں خالی، طلباء میں پریشانی ، والدین کا خالی آسامیوں پر تعیناتی کامطالبہ  ، خالی آسامیوں کی رپورٹ ہر ماہ ڈائریکٹر کالجز کو بھجوائی جاتی ہیں پرنسپل ۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ صادق عباس  گریجویٹ کالج ڈیر ہ نواب صاحب  احمدپورشرقیہ میں کل 47اساتذہ کرام کی منظور شدہ آسامیاں ہیں۔ جن میں سکیل 19کی 9,  سکیل  18 کی,   سکیل     18کی 13، اور سکیل17  کی 25ہیں   جن میں سے سکیل17  کی  15آسامیاں خالی ہیں۔ اسی طرح کل 47آسامیوں میں سے 23پر  ، پروفیسر، ایسو سی ایٹ پروفیسر ، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرار کام کررہے ہیں۔ جبکہ 24آسامیوں پر تعیناتیاں ہونا باقی ہیں ۔ 24اساتذہ کرام کے نہ ہونے کی وجہ سے انٹر میڈیٹ  ، ایسو سی ایٹ ڈگری اور بی ایس کی  کلاسز میں زیر تعلیم  طلباء وطالبات کو مشکلات کاسامنا ہے او ران کی پڑھائی پر اثر پڑرہاہے۔ والدین محمد کلیم قریشی،        چوہدری سردار احمد ، اور دیگر نے وزیر اعلیٰ ، وزیر تعلیم ، سیکرٹری تعلیم پنجاب ، اور ڈائریکٹر کالجز بہا ول پور ڈویثرن سے خالی آسامیوں پر تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے رابطہ کنرے پر  کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سیف اللہ جامعی ، نے بتایا خالی آسامیوں کی اطلاع ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ ذمہ دار آفیسروں کو بھجوائی جاتی ہے۔ اور ان پر تعیناتی کرنا اعلیٰ حکام اور آفیسران ہے کم تدریسی سٹاف ،  کے باوجود طلبا ء وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے پر بھر پور کوشش کررہے ہیں ۔ جس کا ثبوت کالج کے طلبا  ء کی ایم ایس سی کیمسٹری ، میں اسلامیہ یونیورسٹی میں پہلی او ردوسری پوزیشن حاصل کرنا ہے۔