محکمہ مال اور رجسٹری برانچ سے متعلق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے : تحصیلدار شاہد سپرا

Tehsildar Shahid Sipra

انتظامیہ صحافی اور وکلاء کاآپس میں چولی دامن کا ساتھ ھےنئے تعینات ہونے والے تحصیلدار کا وکلاء اور صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال
ڈیرہ نواب صاحب ( نامہ نگار ) محکمہ مال اور رجسٹری برانچ سے متعلق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے- انتظامیہ صحافی اور وکلاء کاآپس میں چولی دامن کا ساتھ ھےانکےباہمی رابطہ سے  جہاں علاقہ کے مسائل حل ہوتے ہیں وہاں عوام کوبروقت انصاف ملنےمیں بھی مدد ملتی ھےان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے تحصیلدار شاہد سپرا نے اپنے آفس میں وکلاء اور صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے زائد فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ریٹ لسٹوں کودوکانوں پر آویزاں کرنادو کانداروں کی ذمہ داری ھےانشاء اللّٰہ جلد مارکیٹوں کادورہ کروں گا خلاف ورزی کی صورت میں دوکانداروں کوسخت کاروائی کاسامنا کرنا ہوگا -انہوں ماتحت عملے کو بھی ریکوری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن احمدپور شرقیہ دیوان عبدالرشید ایڈوکیٹ سید تصدق حسین بخاری ایڈوکیٹ سینئر صحافی صدر احمدپوریونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب۔ محمد اکرم ظفری محکمہ مال کے ملازمین خالد عاربی محمد نادر بھی موجود تھے