کاشتکاروں پر زرعی ٹیکس عائد کرنا کسان کو جیتے جی موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے عارف عزیز شیخ

Arif Aziz Sheikh EX-MNA

کسانوں پر لگائے گئے زرعی ٹیکس کو ختم کیا جائے اور کسانوں کی اجناس کا بہتر معاوضہ دیا جائے تاکہ کسان خوشحال ہو سابق ایم این اے
چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے و ترقی پسند کاشتکار عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کاشتکاروں پر زرعی ٹیکس عائد کرنا کسان کو جیتے جی موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے ، فوری طور پر زرعی ٹیکس ختم کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، عارف عزیز شیخ نے کہا کہ پہلے ہی بری طرح پس چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ پہلے تو پنجاب حکومت نے کسان سے گندم نہ خرید کر کے تںاہ و برباد کیا اس کے ساتھ ساتھ کپاس اور دھان کی فصل بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس نے کسان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، انہوں نے کہا کہ اب شوگر ملز مالکان بھی کسان کا خون چوسنے کے لیئے تیار ہیں ، سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا کہ کاشتکاروں کے زرعی لوازمات میں بھی غیر معمولی حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور کسان کو اس کی جنس کا ریٹ بھی مناسب نہیں ملتا اور اب رہی سہی کسر حکومت نے کسانوں پر زرعی ٹیکس نافذ کر کے پوری کر دی ہے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں پر لگائے گئے زرعی ٹیکس کو ختم کیا جائے اور کسانوں کی اجناس کا بہتر معاوضہ دیا جائے تاکہ کسان خوشحال ہو ، انہوں نے کہا کہ کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا