Advertisements

حاصل پور تھانہ صدر کی حدود میں منشیات فروشوں نے پنجے گاڑھ لئیے

Drug dealers
Advertisements

حاصل پور تھانہ صدر کی حدود میں منشیات فروشوں نے پنجے گاڑھ لئیے نوجوان نسل نشے بے راہ روی کا شکار اہل علاقہ سابق نمبردار موضع پلہ محمد یار شہزاد عباسی اسلم خان مہرانور جھبیل نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ایس ایچ او تھانہ صدر ظفر رفیق لاشاری تعینات ہوا ہے تب سے چرس افیون ہیروئن شراب کا دھندہ عروج پر ہے خصوصی چمک کی بدولت چھوٹے موٹے ڈیلروں کو پکڑ کر معمولی پرچے دے دئیے جاتے ہیں جبکہ بڑے ڈیلروں سے منتھلیاں وصول کرکے ان کو کھلی چھٹی دی جاتی ہے اہل علاقہ نے ڈی پی او بھاول پور سے مطالبہ کیا ہے کہ بستی چکر قادے والا بستی نور شاہ چک کٹورہ ودیگر علاقوں میں خفیہ ٹیم بھیجی جائے جوکہ علاقہ میں وزٹ کرکے رپورٹ پیش کریں اور معاشرے کے ناسوروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں نشہ بیچنے والے راتوں رات امیر ہوچکے ہیں جوکہ پیسوں کے بل بوتے پر نوجوانوں کو تباہی کے راستے پر لے جارہی ہے مزید انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے بھی منشیات فروشوں کے خلاف مہم چلائی تھی جوکہ موجودہ ایس ایچ او کی نا اہلی کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکی اگر کرپٹ ایس ایچ او تھانہ صدر کو معطل نہ کیا گیا تو بھت جلد تھانہ صدر کا علاقہ غیر میں تبدیل ہو جائے گا