ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے صوبائی حلقہ پی پی 248 میں 60 کروڑ روپے کے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے حسن عسکری شیخ
تیس کروڑ روپے ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ اور تیس کروڑ روپے میں نے جاری کروا ئے ہیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز پنجاب و ایم پی اے
چنی گوٹھ (محمد عبداللّٰہ چوہدری سے) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز پنجاب و ایم پی اے پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ حلقہ میں ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے صوبائی حلقہ میں 60 کروڑ روپے کے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں جن کی نیلامی 30 اکتوبر کو ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 248 میں ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے تیس کروڑ روپے سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ نے جاری کئے ہیں جبکہ تیس کروڑ روپے میں نے جاری کروا ئے۔ ہیں ، انہوں نے بتایا کہ 60 کروڑ کی لاگت سے پختہ سڑکوں کی تعمیر جو کہ پنجاب ہائی وے تعمیر کرے گا اور سڑکوں کے کناروں پر درخت بھی لگائے جائیں گے ان کے لئے علیحدہ فنڈ مختص کئے گئے ہیں ، حسن عسکری شیخ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کونسل بہاولپور حلقہ پی پی 248 میں نہروں پر پل ، گلیوں اور بازاروں میں ٹف ٹائل ، سٹریٹ لائٹس ،ڈرینج ، قبرستان کی چار دیواریں ، سولنگ اور نالیاں تعمیر کی جائیں گی۔