نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد طاہرہ نسرین مرحومہ کے جسد خاکی کو علی پور گھلواں کے قبرستان میں ان کے صاحبزادے فاروق خان شیروانی کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا
نماز جنازہ سے قبل مدنی مسجد علی پور کے خطیب اور قران خوانی میں موجود علماء کرام نے طاہرہ نسرین مرحومہ کی نایاب مسجد کی تعمیر اور مسجد میں دینی بچوں کے لیے دینی تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات کا احاطہ کیا
علی پور (سٹاف رپورٹر) مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی چھوٹی ہمشیرہ محترمہ طاہرہ نسرین مرحومہ ریٹائرڈ افیسر محکمہ تعلیم گریڈ 18 کی نماز جنازہ اور قران خوانی ادا کر دی گئی جو نومبر کی شب کو انتقال کر گئی تھیں -ان کی عمر 65 برس تھی – طاہرہ نسرین مرحومہ کی نماز جنازہ مدنی مسجد علی پور میں ادا کی گئی جس میں علی پور کی شیروانی برادری کے افراد کے علاوہ عزیز و اقارب اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شروع کی- انہوں نے پسماندگان میں ایک بیٹی اور داماد کو سوگوار چھوڑا ہے
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد طاہرہ نسرین مرحومہ کے جسد خاکی کو قبرستان گھلواں علی پور میں ان کے اکلوتے صاحبزادے فاروق خان شیروانی مرحوم کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا- خیال رہے کہ طاہرہ نسرین مرحومہ کے خاوند ثناء اللہ خان شیروانی 38 برس کی عمر میں 1991ءمیں جبکہ اکلوتے صاحبزادے فاروق خان شیروانی 2014 ءکو 34 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے -مدنی مسجد کے خطیب نے نماز جنازہ سے قبل خطاب کے دوران طاہرہ نسرین مرحومہ کی دینی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی اس مسجد کا ذکر کیا جو انہوں نے چنی گوٹھ روڈ علی پور میں تعمیر کرائی تھی قران خوانی کی تقریب میں بھی موجود علماء کرام نے طاہرہ نسرین کی مسجد نایاب کی تعمیر اور مذکورہ مسجد میں بچوں کی دینی تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات کا احاطہ کیا