Advertisements

احمدپورشرقیہ سے کوٹلہ موسیٰ خان روڈ ٹو ٹ پھوٹ کا شکار

Road-Damaged
Advertisements

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگا ر) احمدپورشرقیہ سے کوٹلہ موسیٰ خان روڈ ٹو ٹ پھوٹ کا شکار، گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ، لوگوں کو گزرنے میں شدید مشکلا ت کاسامنا۔ تفصیل کے مطابق  احمدپورشرقیہ سے کوٹلہ موسی ٰ خان تک بارہ کلومیٹر کا روڈ گزشتہ دوسال سے انتہائی ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہو کر آثار قدیمہ کامنظر پیش کررہاہے۔ اور جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑ ے ہوئے ہیں۔ جن کی وجہ سے لوگوں کا یہاں سے گزرنا مشکل ہوچکا ہے۔ اور گاڑیاں کھٹارہ بن رہی ہیں۔ اس سڑک سے روزانہ ہزاروں لوگ گزرتے ہیں۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث حادثات یہاں روزانہ کا معمول بن چکے ہیں۔ شہریوں ملک عدنا ن ، محمد کامران ، عبدالعزیز ، محمد قیصر ، حشمت علی نے منتخب نمائندوں سے سرک کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔