Advertisements

مبارک پور میں پولیو کے قطرے پلانے کے دوران ہیلتھ ورکر ناصرہ بی بی کتوں کے حملہ سے زخمی

Nasara Bibi Injured polio Health worker Mubarakpur
Advertisements


مبارک پور( نامہ نگار ) مبارک پور میں پولیو کے قطرے پلانے کے دوران ہیلتھ ورکر  پر کتوں نے حملہ کر دیا ۔  خاتون ہیلتھ ورکر اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے پرعزم زخمی حالت میں ذمہ داری نبھاتی رہی۔ تفصیل کے مطابق مبارک پور یونین کونسل ٹیم نمبر 16 کی ہیلتھ ورکر ناصرہ بی بی اپنے ساتھی کے ہمراہ بستی کھروالہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے گئیں جہاں ان پراوارہ کتوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا ۔ناصرہ بی بی نے مضروبی حالت میں دیہی مرکز صحت میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو کی خاتمہ کے لیے محکمہ صحت کا عملہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ہمیں فیلڈ میں قطرے پلانے کے دوران جتنی بھی مشکلات درپیش ہوں ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھائیں گی۔ اس موقع انہوں نے اہل علاقہ اور والدین سے اپیل کرتے کہا کہ کہ قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ اپ کے بچوں کو اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Advertisements