Advertisements

اشرف شوگرملز ٹیم آل پاکستان قائداعظم گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

Ashraf Sugar Mills Bahawalpur Foootball Team
Advertisements

اشرف شوگرملزکی ٹیم نےبہاولپور ڈرنگ اسٹیڈیم میں سیمی فائنل میں میچ 3گول کرکے بلوچ محمدن کراچی ملیر پر واضع برتری حاصل کرلی

میچ کے مہمان خصوصی اشرف شوگر ملز کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر و سابق فٹبالر مشتاق احمد وڑائچ نے ٹیم کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباددیتے ہوئے نقد انعام بھی دیا

Advertisements

بہاول پور :  آل پاکستان قائداعظم گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں اشرف شوگرملز نے بلوچ محمدن کراچی ملیر کو 3-1سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ تفصیل کے مطابق بہاولپور ڈرنگ اسٹیڈیم میں جاری آل پاکستان قائداعظم فلڈ لائٹ گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ جوکہ اشرف شوگرملز اوربلوچ محمدن کراچی ملیر کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں کراچی ملیر کی ٹیم کو 1گول کی برتری حاصل تھی لیکن میچ کے دوسرے ہاف میں اشرف شوگر ملز کی ٹیم نے 3گول کرکے بلوچ محمدن کراچی ملیر پر واضع برتری حاصل کرلی اور اشرف شوگر ملز کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں نہایت ہی بہترین کارکردگی دکھاکر میچ اپنے نام کرلیا۔ اس موقع پر میچ کے مہمان خصوصی اشرف شوگر ملز کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر و سابق فٹبالر مشتاق احمد وڑائچ نے ٹیم کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباددیتے ہوئے نقد انعام بھی دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ فائنل میچ میں بھی اسی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔