پاکستان پیپلزپارٹی ڈاکٹرز ونگ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام 26 آئینی ترامیم کی منظوری اور بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کے لیے تقریب
ڈاکٹر پروفیسر عذیر احمد قریشی کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب میں سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 168 حافظ حسین احمد مدنی خصوصی جبکہ محمد علی احسن اور ملک شاہ محمد چنڑ مہمان اعزاز تھے
بہاول پور : پاکستان پیپلزپارٹی ڈاکٹرز ونگ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام 26 آئینی ترامیم کی منظوری اور بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کے لیے ڈاکٹر پروفیسر عذیر احمد قریشی صدر ڈاکٹر ونگ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی رہائشگاہ واقع ماڈل اے میں مٹھائی تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 168 حافظ حسین احمد مدنی تھے اور مہمان اعزاز پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد علی احسن و پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سمہ سٹہ ملک شاہ محمد چنڑ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد مدنی نے کہاکہ 26 ویں آئینی ترامیم میثاق جمہوریت کی تکمیل اور بی بی شہید بینظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر ہے اور ان انقلابی ترامیم کا سہرا پرعزم و ولولہ انگیز قیادت بلاول بھٹو زرداری کے سر ہے جس سے غریب عوام کو فوری و سستا انصاف مہیا ہو سکے گا۔محمد علی احسن نے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اشرافیہ کے کیسوں کا دنوں میں فیصلہ ہو اور غریب سالہا سال انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کے طواف کرتے رہیں اب وقت آ گیا ہے کہ 26 آئینی ترامیم کی بدولت غریب و امیر کے کیسوں کی برابری کی بنیاد پر شنوائی ہو گی۔ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ 26 آئینی ترامیم کی منظوری فوری انصاف کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہو گی جس سے بی بی شہید کی روح کو تسکین ملے گی۔تقریب کے میزبان پروفیسر ڈاکٹر عذیر احمد قریشی نے کہاکہ26 آئینی ترامیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے اور یہ ترامیم انصاف کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے والوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہو گی ۔تحصیل صدر پی پی پی احمد پور شرقیہ جام محمد یعقوب جھلن، ڈاکٹر محمد شاہد بیگ،پروفیسر سید زوار حسین شاہ،ڈاکٹر محمد ماجد جہانگیر نے و دیگر نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو آئینی ترامیم کی منظوری کی خوشی میں مٹھائی کھلائی آخر میں پروفیسر ڈاکٹر غذیر احمد قریشی نے شرکاء کے اعزاز میں پر تکف ظہرانہ دیا اور تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا