ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس
بہاول پور: 18/دسمبر: ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-2022 ء کے تحت ترقیاتی سکیموں کی رفتار کار کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر اور تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ میعاد میں مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران موقع پر جا کر ترقیاتی سکیموں کا معائنہ یقینی بنائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22کے تحت ضلع بھر میں جاری 89 ترقیاتی سکیموں کے لئے 3625 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے اور اب تک 1553 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22 ء کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی176 مزید ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس سکیموں کے لیے 2904 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے جن میں سے اب تک 1076 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کی جائیں اور ان کی تکمیل میں سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔