پانچ روز ہ پولیو مہم کے سلسلہ میں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں افتتاحی تقریب

MS THQ hospital Dr Arif Ghauri

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عارف غوری مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اسامہ معین کے علا وہہسپتال کے عملہ اور پولیو انچارجز نے شرکت کی

احمدپورشرقیہ : 28اکتوبر سے شروع ہونے والے پانچ روز ہ پولیو مہم کے سلسلہ میں افتتاحی تقریب کا اہتمام تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ڈاکٹر محمد عارف غوری تھے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اسامہ معین کے علا وہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کے عملہ اور پولیو انچارجز نے شرکت کی۔ اس مو قع پر ڈاکٹر محمد عارف غوری نے بتا یا کہ تحصیل بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ڈاکٹر اسامہ معین نے پولیو مہم کے سلسلہ میں شرکاء تقریب کو بریفنگ دی۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر محمد عارف غوری نے بچوں کو پولیوکے قطر ے پلاکر پولیو مہم کا آغاز کیا۔