پاکستان پیپلز پارٹی 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کی خوشی میں 26 اکتوبر بروز ہفتہ یوم تشکر منائے گی
پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی تمام تنظیموں پارٹی کے تمام منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر ممبران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، ممبران فیڈرل کونسل و ممبران پنجاب کونسل سمیت تمام الائیڈز ونگز کو ہدایات
چنی گوٹھ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری اور آئین کا حصہ بننے کی خوشی میں 26 اکتوبر بروز ہفتہ یوم تشکر منائے گی پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کی تمام تنظیموں باشمول پارٹی کے تمام منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر ممبران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، ممبران فیڈرل کونسل و ممبران پنجاب کونسل سمیت تمام الائیڈز ونگز کو ہدائیت جاری کئیں ہیں کہ وہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنتوں کے نتیجہ میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے قوم سے کئیے گئے وعدے اور پارٹی منشور کی تکمیل کرتے ہوئے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور پارلیمانی بالادستی کی خوشی میں 26 اکتوبر بروز ہفتہ جنوبی پنجاب کے تمام ڈویزنل ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر یوم تشکر کے سلسلہ میں ریلیاں جلسے پریس کانفرنس اور سیمینار کا انعقاد ممکن بنا کر بھر پور خوشی کا اظہار کریں
مخدوم سید احمد محمود نے اپنی جاری کردہ ہدایات میں کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کی راہ میں آنے والے بے شمار ڈیڈ لاکس اور چیلنجز کو عبور کرنا آسان نہ تھا، مگر بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں نے ناممکن کو ممکن بنا کر پہلی بار ایسے سیاسی امتحان سے گزرتے ہوئے اپنی قیادت اور حوصلے کا لوہا منوایا۔ کئی مرتبہ ایسا لگا کہ معاملات ختم ہو چکے ہیں، مگر بلاول کی جوان قیادت نے ہر بار نئی امید کے ساتھ مذاکرات کو زندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی محض ایک ترمیم کی نہیں، یہ مستقبل کی اس قیادت کی نوید ہے جو مشکل ترین حالات میں بھی پیچھے نہیں ہٹتی۔ بلاول بھٹو زرداری نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا سیاسی وارث ہیں، بلکہ پاکستان کے آئینی اور جمہوری مستقبل کے ضامن بھی ہیں۔مخدوم سید احمد محمود کا آئینی ترمیم کی منظوری سے متعلق کہنا تھا کہ الحمداللہ وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا ہے۔ اس ترمیمی بل کی منظور اور آئین کا حصہ بننے کے ساتھ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے قوم سے کئے گئے وعدئے کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صوبہ بھر میں یوم تشکر اور جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے