سموگ : موٹروے پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کردیا ڈی ایس پی موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 21 محمد اکرم کھوکھر

DSP Motorway Muhammad Akram Khokhar

دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں سموگ کی تشکیل میں حصہ ڈالتی ہیں اور ماحول صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں چنی گوٹھ میں میڈیا سے گفتگو


چنی گوٹھ (نامہ نگار) ڈی ایس پی موٹر وے پولیس بیٹ نمبر 21 احمد پور شرقیہ محمد اکرم کھوکھر نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس موسمی تبدیلی کے پیش نظر سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف  آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔تفصیل کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس سلمان چوہدری ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی کے احکامات کی روشنی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف انفورسمنٹ و آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا، ڈی ایس پی موٹر وے محمد اکرم کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جیسا کہ سردیوں کا موسم شروع ہو رہا ہے جس میں دھند اسموگ کے باعث کم حد نظر سے حادثاتی واقعات رونما ہوتے ہیں۔ حد نظر میں کمی سے ٹریفک کی بہتر روانی اور مسافروں کی حفاظت کو شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ دھواں خارج کرنے والی گاڑیاں سموگ کی تشکیل میں حصہ ڈالتی ہیں اور ماحول صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ اس کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف پندرہ روزہ مہم چلائی جا رہی ہے ۔ جس میں فیلڈ افسران کی طرف سے بریفنگ دی جا رہی ہے جبکہ بینر ز کو ٹال پلازوں ، مووی پوائنٹس اور واضح مقامات پر آویزاں کیا گیا ہے اور مسافروں میں ان کی آگاہی کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں. اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔