سرائیکی شاعر جانباز جتوئی کی برسی پر نجی اسکول میں محفل مشاعرہ کا انعقاد
اوچ شریف (نامہ نگار) سرائیکی زبان و ادب کے صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر جانباز جتوئی کی برسی کے موقع پر نجی اسکول میں محفل مشاعرہ کا انعقاد
تفصیل کے مطابق شعری و ادبی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ یافتہ سرائیکی زبان و ادب کے معروف شاعر جانباز جتوئی کی برسی کے موقع پر اوچ شریف کے نجی اسکول میں ان کے صاحبزادے سرفراز علی خان جتوئی کی سربراہی میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا محفل مشاعرہ کی صدارت گورنمنٹ سید شمس الدین گیلانی ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف کے (قائم مقام) پرنسپل صفدر حسین نے کی جب کہ مہمانان خصوصی کے طور پر اقبال اکرام میتلہ، منظور حسین شوق اور عبدالحکیم غازی نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید تحسین عباس گوہر، اظہر علی دانش، دیوان سید حیدر علی قوی بخاری، صفدر علی حیدری، زوار حسین بھٹہ، اسلم ہمشیرا، خواجہ غلام شبیر اور سجاد حسین ملانہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی مشاعرے میں مختلف شعراء کرام اور مقررین نے اپنا کلام پیش کیا اور جانباز جتوئی کی شخصیت اور ان کی ادبی و شعری خدمات کے موضوع پر اظہار خیال کیا محفل مشاعرہ میں نقابت کے فرائض سرفراز علی خان جتوئی نے انجام دیے۔