احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانا میری اولین ترجیح ہے صاحبزادہ میاں گزین عباسی

Sahibzada Gazain Abbasi

اٹھارہ کروڑ کی صوبائی گرانٹ سے چوک چاچا بستی سے چوک منیرشہید تک دو رویہ سڑک کی ازسر نو تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی نے اپنی رہائش گاہ پر عمائدین شہر سے ملاقات میں کہا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ علاقہ کی ترقی کے لئے کام کیا ہے۔ میر ی دوسری مرتبہ مسلسل صوبائی سیٹ پر کامیابی اس کا واضع ثبوت ہے انہوں نے کہا اس وقت بھی اٹھارہ کروڑ کی صوبائی گرانٹ سے چوک چاچا بستی سے چوک منیرشہید تک دو رویہ سڑک کی ازسر نو تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانا میری اولین ترجیح ہے میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ملاقات کے دوران ان کی توجہ یہاں کے باسیوں کے اس دیرینہ مطالبہ کی طرف دلائی تھی۔ کیونکہ تحصیل کی پسماندگی دور کرنے کے لئے اسے ضلع کا درجہ دینا ضروری ہے۔ اس مو قع پر حاجی محمد حنیف اور محمد اسماعیل بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں