میونسپل کمیٹی اوچ شریف کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد دکانیں سربمہر،

Govt slashes petrol price by Rs8.47 per litre on Independence Day

چیف آفیسر قاضی محمد نعیم کے زیر قیادت میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے عملے نے مین بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا


-مشینری کی مدد سے لوہے کے شیڈ، سائن بورڈز اور ہولڈنگ بورڈز بھی گرا دیے گئے  اور بھاری سامان قبضے میں لے لیا گیا، گرینڈ آپریشن کے دوران چار غیرقانونی ڈینٹل کلینکس بھی سربمہر کیے گئے 

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) میونسپل کمیٹی اوچ شریف کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد دکانیں سربمہر، مشینری کی مدد سے لوہے کے شیڈ، سائن بورڈز اور ہولڈنگ بورڈز بھی گرا دیے گئے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کی ہدایات پر چیف آفیسر قاضی محمد نعیم کے زیر قیادت میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے عملے نے مین بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، اس موقع پر کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کے آگے قائم تجاوزات تھڑے، پھٹے، ریڑھیاں جو آمد ورفت میں رکاوٹ کا باعث بنتی تھیں ہٹا دی گئیں جب کہ مشینری کی مدد سے دکانوں کے آگے قائم لوہے کے شیڈ، سائن بورڈز اور ہولڈنگ بورڈز بھی گرا دیے اور بھاری سامان قبضے میں لے لیا گیا، گرینڈ آپریشن کے دوران چار غیرقانونی ڈینٹل کلینکس بھی سربمہر کیے گئے، اس موقع پر چیف آفیسر قاضی محمد نعیم نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کہ تجاوزارت کے خلاف آپریشن کا مقصد کسی کو ذاتی طور پر نقصان پہنچانا نہیں اس مقصد کے لیے شہری اور تاجر حضرات میونسپلیٹی عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ یہ آپریشن مزید موثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جار ی رہے گا اور اس میں کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جا ئے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے دورہ اوچ شریف کے موقع پر شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کیے تھے۔