اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی رح کے سالانہ پانچ روزہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پزیر

Hazrat Mohkumuddin Seerani (RA) Urs ceremonies

سجادہ نیشن میاں امان اللہ اویسی نے ملک وملت کی خوشحالی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی زائرین ومریدین عقیدت مندوں کے طعام وقیام کا خصوصی انتظام کیاگیا


  سمہ سٹہ: برصغیرپاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ سلطان العارفین حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی رح کے 250 ویں سالانہ پانچ روزہ عرس مبارک کی  تقریبات سجادہ نیشن دربارعالیہ خواجہ میاں امان اللہ اویسی کے ختم شریف کے بعد اختتام پزیر ہو گئیں – سجادہ نیشن دربارعالیہ نے ملک وملت کی خوشحالی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی -تفصیل کے مطابق برصغیرپاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ سلطان العارفین حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی کے رح کے 250 ویں سالانہ پانچ روزہ عرس مبارک اختتام پذیر ہو گئیں- ختم شریف کی عظیم الشان تقریب میں سجادہ نشین دربار عالیہ  خواجہ میاں امان اللہ اویسی،سابق ایم این اے وپارلیمانی سیکرٹری میاں نجیب الدین اویسی،سابق ایم پی اے میاں سیف اللہ اوسیی، میاں شہاب الدین اویسی،میاں یقوب اویسی، میاں اعجازاویسی،ایم پی اےو پارلیمانی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب میاں محمد شعیب اویسی،میاں خالد صابری اویسی،ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں عثمان نجیب اویسی،میاں شہزاد اویسی، میاں محمد حسان اویسی، میاں فہد اویسی،میاں احمد سلطان اویسی،میاں غلام غوث اویسی، میاں عمراویسی،میاں صلال سیف اویسی،میاں امام بخش اویسی، میاں حارث اویسی،میاں میرل شہزاد اویسی،میاں زوہیب اویسی سمیت دیگر خانوادہ اویسہ شریک تھے- پانچ روزہ عرس مبارک کی اختتامی تقریب سے سجادہ نیشن دربارعالیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیا اللہ نے دین اسلام کی خاطراپنی ساری زنگی واقف کردی حضوراکرم سے لیکر صحابہ کرام کے بعد دین اسلام کی سربلندی اور ہم تک اسلامی تعلیمات پہنچائی-  ہم بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دین دنیا میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتےہیں اور اپنے بچوں کو اولیا اللہ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرائے تاکہ ہماری آنے والی نسل اسلامی تعلیمات سے روشناس ہوسکے -حاجی انیس میمن،حاجی جنید میمن،حاجی فرحان میمن،حاجی عمر میمن، محمد علی میمن کباڈیہ، علامہ قاری عبدالرشید قادری،علامہ احمد سعیدی، علامہ سید منظورحسین شاہ،علی اکبر عباسی،سید حفیظ الرحمن شاہ،ملک اعجازارائیں،محمد آصف داجلی،فاروق عظیم بیبرس،ملک طارق ارائیں، عمران گورامانی،آصف سرمد، رانامبارک علی، محمد عتیق مسن سعید احمد،دلشاد کلیار،جمیل مسن ،نگران اسماعیل احمد، عبدالستار عباسی سمیت ہزاروں کی تعداد میں ملک بھر سے عقیدت مندوں زائرین مریدین نے شرکت کی- عرس مبارک کے موقع پرایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ انسپکٹرسجاد احمد سندھو اورڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئے تھے محکمہ اوقاف بہاولپورزون کی جانب سےقائم کیے گئے کنٹرول روم سے داخلی وخارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد نگرانی کی گئی ملک بھرسے آنے والے زائرین ومریدین عقیدت مندوں کے طعام وقیام کا خصوصی انتظام کیاگیا تھا

مزید پڑھیں