Advertisements

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید کی بڑی ہمشیرہ محترمہ لاہور میں انتقال کر گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون

Advertisements

برین ٹیومر کا عارضہ جان لیوا ثابت ہوا ایک ماہ قبل مرحومہ کے برین ٹیومر کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد وہ ہوش میں نہ آ ئیں اور آٹھ اکتوبر کو داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں


میجر ریٹائرڈ محمد محسن کی اہلیہ تھیں نماز جنازہ میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران ،محکمہ تعلقات عامہ کے افسران اور اہلکاروں  کے علاوہ دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کا اظہار رنج و غم

Advertisements

 بہاول پور ( سٹاف رپورٹر) یہ خبر انتہائی رنج  و غم کے ساتھ پڑھی  اور سنی جائے گی کہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات  عامہ بہاولپور ڈاکٹر ناصر حمید کی بڑی ہمشیرہ محترمہ لاہور میں انتقال کر گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون مرحومہ میجر ریٹائرڈ محمد محسن کی اہلیہ تھیں وہ نیک اور  پابند صوم و صلوٰۃ خاتون تھیں ـ تفصیلات کے مطابق انہیں برین ٹیومر کا عارضہ لاحق تھا  جس کا ایک ماہ قبل آپریشن کیا گیا تھا لیکن وہ ہوش میں نہ آسکیں اور آٹھ اکتوبر کو  اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں -میجر ریٹائر محمد محسن کی اہلیہ محترمہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید کی ہمشیرہ محترمہ کی نماز جنازہ ای سیکٹر کی عسکری مسجد میں ادا کی گئی جس میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران کے علاوہ محکمہ تعلقات عامہ کے افسران اور اہلکاروں کے علاوہ دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی  – ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور ڈاکٹر   ناصر حمید کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر ان کے اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ  کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ جانکاہ کا برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے( آمین)