اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

علی امین گنڈا پور کو بطور کے پی کے وزیراعلیٰ کام کرنا چاہئے، حافظ نعیم الرحمان

Amir Jamaat-e-Islami Hafiz NaeemurRehman

حکومت ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام پر قابو پانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا آئینی حق دے امیر جماعت اسلامی


لاہور: : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے علی امین گنڈا پور کو کے پی کے وزیراعلیٰ کے طور پر ہی کام کرنا چاہئے۔  منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام پر قابو پانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا آئینی حق دے۔  انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر فوج و رینجرز کی تعیناتی مناسب نہیں، اگر یہ کام حساس اداروں نے ہی کرنے ہیں تو پھر حکومت کا کیا کام ہے۔  حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، قوم 7 اکتوبر کو اپنے گھروں سے باہر نکلے اور دنیا کو پیغام دے کہ ہم اسرائیلی دہشت گردی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔  امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل اپنانے کیلئے اسلامی ممالک کی کانفرنس بلائے کیونکہ مشرق وسطیٰ میں لگی آگ پھیل گئی تو اس کی لپیٹ میں آنے سے ہم بھی نہیں بچیں گے۔

مزید پڑھیں