Advertisements

کمشنر نادر چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں 20ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ

cholistan Desert Rally Meeting
Advertisements

ملک ظہیر اقبال چنڑ، سعود مجید، محمود مجید، ایم ڈی سی ڈی اے طارق محمود بخاری اور دیگر افسران اجلاس میں شریک ہوئے


بہاول پور:3/ اکتوبر :کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں 4فروری 2025سے شروع ہو کر9فروری تک جاری رہنے والی 20ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ، مسلم لیگی رہنما سعود مجید، صدر فور بائی فور کلب محمود مجید، ایم ڈی سی ڈی اے طارق محمود بخاری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمور،منیجر ٹی ڈی سی پی حیدر رضا شاہ،اسسٹنٹ کمشنر یزمان ڈاکٹر رضوان اشرف،اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ عثمان امین، ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی نعمان اکرام، اسسٹنٹ کمشنر جنرل اختر ملک اور دیگر افسران جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی ایک بین الاقوامی ایونٹ ہے۔اس موقع پر ڈرٹ بائیک ریس، کواڈ بائیک ریس، ٹرک ریس سمیت کھیلوں کے دیگرمقابلہ جات بھی منعقد کرائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی میں خواتین ریسرزکی شرکت خوش آئند ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوتا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شاندار انعقاد کے لئے تمام محکمہ جات بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کا ذریعہ ہے۔اس انٹرنیشنل موٹر سپورٹس ایونٹ میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ریسرز شریک ہوتے ہیں جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ خطہ کی ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی نمایاں مدد ملتی ہے۔ صدر فور بائی فور کلب چوہدری محمود مجیدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی میں انٹرنیشنل ڈرائیورز کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ ریلی شائقین کے لئے کیمپنگ، ٹرانسپورٹیشن اور ریلی ٹریک کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

Advertisements