Advertisements

حسن عسکری شیخ کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی و دعائیہ تقریب سرکردہ شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

Hassan Askari Sheikh MPA 's mother Qul
چنی گوٹھ :صوبائی پارلیمانی سیکرٹری حسن عسکری شیخ ایم پی اے کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں طارق بشیر چیمہ محمد علی احسن عارف عزیز شیخ مخدوم سید علی حسن گیلانی اور دیگر زعماء کے علاوہ ہزاروں افراد شریک ہیں
Advertisements

سابق ایم این اے شجاع اللہ شیخ مرحوم کی اہلیہ مرحومہ و مغفورہ کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام شیخ عارف عزیز کاٹن فیکٹری میں کیا گیا جہاں مولانا ابوبکر نے قران و حدیث کی روشنی روشنی میں ماں کی شان بیان کی

قران خوانی اور دعائیہ تقریب میں طارق بشیر چیمہ ولی داد چیمہ عارف عزیز شیخ صاحبزادہ محمد عمر عباسی غضنفر علی لنگاہ قاضی عدنان فرید مخدوم علی حسن گیلانی جام حضور بخش لاڑ مخدوم سید سبطین حیدر بخاری سید محمود اکبر رضوی اور صاحبزادہ شیر زمان عباسی کے علاوہ شیخ خاندان کی شخصیات سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی

Advertisements

چنی گوٹھ (  عبداللہ چوہدری سے )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز حسن عسکری شیخ اور ڈائریکٹر انٹیلیجنس ایف بی آر اسلام آباد حسن ثاقب شیخ کی والدہ مرحومہ و مغفورہ اور اسد علی حسن شیخ کی دادی اماں کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد عارف عزیز شیخ کاٹن فیکٹری راجڑ ہو میں خاندانی  رسم و رواج کے مطابق کیا گیا اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی شجاع اللہ شیخ کی اہلیہ مرحومہ اور سابق ریاست بہاولپور کے سابق وزیر حفیظ اللہ شیخ مرحوم کی بہو کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی و قران خوانی  کی گئی نیز کلمہ شریف اور درود شریف کا ورد  بھی کیا گیا جبکہ مولانا ابوبکر آف بہاولپور نے خطاب کرتے ہوئے قران و حدیث کی روشنی میں ماں کی شان بیان کی

قران خوانی اور دعائیہ تقریب میں سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ، چوہدری ولی داد چیمہ ،غضنفر علی لنگاہ ایم پی اے ،انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی، صاحبزادہ شیر زمان خان عباسی،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی،مرکزی چیئرمین پاکستان کسان بورڈ جام حضور بخش لاڑ،سابق چیئرمین بلدیہ اوچ شریف مخدوم سید سبطین حیدر بخاری، سابق چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور سید محمود اکبر رضوی ، شیخ خاندان کی سرکردہ شخصیات سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ، طارق حمید شیخ اور یاسر سلیم شیخ کے علاوہ سابق بلدیاتی اداروں کے نمائندگان وکلاء سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدے داروں کے علاوہ دوست احباب ، عزیز و اقارب اور صوبائی حلقہ پی پی 248 سے تعلق رکھنے والے ھزاروں افراد نے شرکت کی جنہوں نےحسن عسکری شیخ سے اُنکی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کی جبکہ مولانا ابوبکر نے حسن عسکری شیخ کی والدہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی اس موقع پر شرکاء میں طعام بھی تقسیم کیا گیا