جامع مسجد فاروق اعظم میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتﷺکے زیر اہتمام تاجدارِ ختم نبوت ﷺ کانفرنس
7 ستمبر وہ تاریخی دن جب قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا مرکزی رہنماعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی کاخطاب
احمد پور شرقیہ ( نامہ نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتﷺکے زیر اہتمام تاجدارِ ختم نبوت ﷺ کانفرنس جامع مسجد فاروق اعظم رضی الله عنه میں منعقد ہوئی کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ﷺکے مرکزی رہنما مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر وہ تاریخی دن ہے جب قادیانیوں کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد کے ذریعے غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا اور ہمیشہ کےلئے اسکو آئین کا حصہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مولانا مفتی محمود رح ،علامہ شاہ احمد نورانی رح اورسابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے اہم کردار ادا کیا کانفرنس سے اہلسنت والجماعت کے مشہور خطیب مولانا سید ابو بکر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کی آمد سے ایک ہزار سال قبل ان کے ایک مداح اور محبت کرنے والے شخص نےایک دو منزلہ مکان نبی کریم ﷺ کے لئے وقف کر دیا تھا جو حضرت ایوب انصاری رضی الله عنه کے زیر انتظام تھا انہوں نے یہ مکان وصیت نامے سمیت نبی کریم ﷺ کے حوالہ کر دیا انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی محمدﷺکے چرچے اور تعارف پہلے ہی کرادیا گیا تھا نبی کریم ﷺکی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہم نبی کریم ﷺ کی سیرت اپنا کر کامیاب ہوسکتے ہیں۔