Advertisements

افواج پاکستان ہمارا فخر ,آزادی عظیم نعمت ہے جس کے رکھوالے ہمارے فوجی جوان ہیں چیئرپرسن فنی تعلیمی بورڈ پنجاب ,صاحبزادی وسیمہ عمر

Defence Day celebrated in Punjab Board of Technical Education Lahore
Advertisements

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب سےچیف گیسٹ کا خطاب پاک فوج کا یونیفارم زیب تن کیے بچے ناظرین کی توجہ کا مرکز رہے


لاہور : پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب ۔شہیدوں اور غازیوں کو نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیئے ۔ پاک فوج کا یونیفارم زیب تن کیے ہوئے بچے ناظرین کی توجہ کا مرکز رہے,تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد میں نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ پیش کیا گیاء۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض بورڈ آف گورنرز کے ممبر پروفیسر فقیر محمد کیفی نے سر انجام دیے,چیر پرسن فنی تعلیمی بورڈ پنجاب صاحبزادی وسیمہ عمر ۔سیکرٹری بورڈ محمد عدنان ۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر منور حسین ۔ڈپٹی سیکرٹری چوہدری محمد حفیظ ،سسٹم اینالسٹ سیدہ فاطمہ اقبال ،ڈایرکٹر سپورٹس محمد سلطان شاہد ،آڈٹ آفیسر چوہدری محمد عباس گجر اور دوسرے افسران و بورڈ ملازمین نے بھر پور شرکت کی ۔سیکرٹری بورڈ محمد عدنان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر منور حسین نے  بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا,تقریب کی چیف گیسٹ چیئرپرسن فنی تعلیمی بورڈ پنجاب ,صاحبزادی وسیمہ عمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ  افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں۔آزادی عظیم نعمت ہے  جس کے رکھوالے ہمارے فوجی جوان ہیں۔وہ اپنی جانیں قربان کر کے ہمیں سینہ تان کر جینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ تعلیم سے بڑا کوی ہتھیار نہیں۔ہمیں آپنی نسلوں کو تعلیم دے کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے

Advertisements