Advertisements

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ17 ستمبر کو ہو گی

EidulMildUn Nabi (SAWWW) moon
Advertisements

پنجاب کی 38 رسد گاہوں سے بھی ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی مولانا سید عبدالخبیر آزاد

 لاہور : ملک بھر میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا،عید میلادالنبیﷺ17 ستمبر کو ہو گی۔  ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا مرکزی اجلاس مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدات ہوا، ملک کے دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں سے مشاورت کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے حتمی اعلان کیا۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے ۔  چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب کی 38 رسد گاہوں سے بھی ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ آج ملک میں کہیں بھی ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ، لہٰذا یکم ربیع الاول 6 ستمبر اور عید میلادالنبیﷺ 17 ستمبر کو ہو گی

Advertisements