Advertisements

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد شکیب سرور کی زیرصدارت اجلاس

Assistant Commissioner Liaquatpur Muhammad Shukaib Sarwar
Advertisements

تحصیل لیاقت پور میں پانچ سال سے کم عمر کے دو لاکھ چالیس ہزار چھ سو چالیس بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمد لاکھو


فیروزہ (نامہ نگار) پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد شکیب سرور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمد لاکھو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل لیاقت پور میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا تحصیل بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے دو لاکھ چالیس ہزار چھ سو چالیس بچوں کو پولیو سے بچاؤ  کے قطرے پلائے جائیں گے اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرورنے کہا کہ والدین کو چاہیئے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں ہر شہری اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لے، پولیو ٹیموں کی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی ناقابل معافی ہو گی اجلاس میں ایس ایچ او تھانہ تبسم شہید فراز انشاء مزاری، جنرل سیکرٹری تحصیل انجمن تاجراں ممتاز حسین بلوچ، عاصم ممتاز، ابوہریرہ علوی اور مختلف محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی

Advertisements