Advertisements

پانچ ماہ سے سی ایم ایل کنٹرول پروگرام کے تحت کینسر کے مریضوں کو دی جانیوالی مفت ادویات کی فراہمی بند

punjab government logo
Advertisements

بلڈ کینسر کے غریب مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے وزیر اعلیٰ سے فی الفور ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) گزشتہ پانچ ماہ سے سی ایم ایل کنٹرول پروگرام کے تحت کینسر کے مریضوں کو دی جانیوالی مفت ادویات کی فراہمی بند مریضوں کو پریشانی کاسامنا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ایپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ومیڈیکل ایجوکیشن کے تحت بلڈ کینسر کے مریضوں کو صوبہ کے پانچ بڑے ہسپتالوں جناح ہسپتال لاہور، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی، اور نشتر ہسپتال ملتان سے مفت ادویات دی جاتی تھیں۔ جس سے  سینکڑوں مریض استفاد ہ حاصل کررہے ہیں مگر گزشتہ پانچ ماہ سے ان ہسپتالوں سے ادویات کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ جس سے بلڈ کینسر کے غریب مریضوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسران سے فی الفور ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

Advertisements