ایڈ منسٹریٹر بلد یہ ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی کا جائزہ لیا
حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے سیوریج لائنوں کی بندش سے شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا مگر اب عملہ صفائی کو الرٹ کر دیا گیا ہے
سکر مشینوں کے ذریعے گڑوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کروائی جا رہی ہے جہاں بھی گندہ پانی کھڑا ہے اسے کلیئر کریں عملہ صفائی کو وار ننگ
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر وایڈ منسٹریٹر بلد یہ ڈاکٹر فیاض علی جتالہ، نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی کا جائزہ لیا۔ اور خود اپنی نگرانی میں محلہ شکاری ، محلہ نور شاہ بخاری ، میں صفائی کے عمل کو دیکھا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بلدیہ کے مخدود وسائل کے باوجود شہر میں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے سیوریج لائنوں کی بندش سے شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ہے مگر اب عملہ صفائی کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اور سکر مشینوں کے ذریعے گڑوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے عملہ صفائی کو وار ننگ دی ہے کہ وہ فی الفور جہاں بھی گندہ پانی کھڑا ہے اسے کلیئر کریں اس موقع پر خرم حیات بھی اُن کے ہمراہ تھے۔