Advertisements

ایڈیشنل سیشن جج لودھراں آفاق احمد ججہ کا سنٹرل جیل بہاول پور کا دورہ

Afaq Ahmed Jaja visits Central Jail Bahawalpur
Advertisements

بہاول پور: 16/دسمبر ایڈیشنل سیشن جج لودھراں آفاق احمد ججہ نے معزز عدالت لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں  سول جج  لودھراں خاور فرید بلوچ کے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا دورہ کیا۔ معزز جج صاحبان کی آمد پر سنٹرل جیل بہاول پور کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ معزز جج صاحبان نے پی سی او،جیل ویمن وارڈ، جیل ہسپتال اور کچن اسیران کا وزٹ کیا، اسیران سے ان کے مسائل دریافت کیے اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل شہرام توقیر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اسد طارق بھی اس موقع پر موجود تھے۔