نواحی یونین کونسل راجڑ ہو میں ایک گھر کے تین بچوں کی کسی پر اسرار بیماری سے اموات واقع نہیں ہوئی : چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت بہاولپور
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی تھی کہ اس واقعہ کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لے کر علاقے کے تمام بچوں کا طبی معائنہ کیا جائے
میڈیکل رپورٹ کے مطابق محبوب احمد سکنہ راجڑ ہو کے تین بچے جن میں عطاء اللہ عمر 13 سال، سمیع اللہ عمر 11 سال اور شفاء اللہ عمر چار سال خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہوئے
محکمہ صحت کی ٹیموں نے اس علاقہ کے ڈیڑھ سو سے زائد بچوں کا طبی معائنہ کیا اور حفاظتی ویکسین اور وٹامن کے قطرے دیئے گئے جبکہ کسی وبا کے پھیلنے کا کوئی اندیشہ نہیں پایا گیا۔فوت ہونے والے تینوں بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیموں نے ویکسین پلائی ہوئی تھی جس کا اقرار ان کے والدین نے بھی کیا۔
بہاول پور:18/ اگست ( پریس ریلیز ) چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت بہاولپور کی رپورٹ کے مطابق احمد پور شرقیہ کی نواحی یونین کونسل راجڑ ہو میں ایک گھر کے تین بچوں کی کسی پر اسرار بیماری سے اموات واقع نہیں ہوئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق محبوب احمد سکنہ راجڑ ہو کے تین بچے جن میں عطاء اللہ عمر 13 سال، سمیع اللہ عمر 11 سال اور شفاء اللہ عمر چار سال خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہوئے جس پر ان کے والدین نے گھر پر ہی علاج معالجہ کیااور دو بچوں کی بالترتیب 3 اگست اور 5 اگست کو وفات ہوئی جس پر 9 اگست کو تیسرے بچے کو والدین نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کرایا۔تیسرا بچہ خسرہ کی بیماری میں مبتلا رہنے سے 17 اگست کو وفات پا گیا۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی تھی کہ اس واقعہ کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لے کر علاقے کے تمام بچوں کا طبی معائنہ کیا جائے جس پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے اس علاقہ کے ڈیڑھ سو سے زائد بچوں کا طبی معائنہ کیا اور حفاظتی ویکسین اور وٹامن کے قطرے دیئے گئے جبکہ کسی وبا کے پھیلنے کا کوئی اندیشہ نہیں پایا گیا۔فوت ہونے والے تینوں بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیموں نے ویکسین پلائی ہوئی تھی جس کا اقرار ان کے والدین نے بھی کیا۔