Advertisements

ضلعی انتظامیہ بہاول پور کے زیر اہتمام ڈرنگ سٹیڈیم بہاول پور میں آزادی میراتھن ریس کا اہتمام

District Administration organises Independence Marathon race in Dring Stadium Bahawalpur
Advertisements

مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور چپہ نے آزادی میرا تھن ریس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کیں


  بہاول پور:15/ اگست : ضلعی انتظامیہ بہاول پور کے زیر اہتمام ڈرنگ سٹیڈیم بہاول پور میں آزادی میراتھن ریس کا اہتمام کیا گیا۔ آزادی میراتھن ریس میں کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی اور 9.6 کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔تقریب تقسیم انعامات میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور چپہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے آزادی میرا تھن ریس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فواد انور، کھلاڑی اور شائقین موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھیلوں کے میدان آباد کریں اور سپورٹس میں حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس سے نظم و ضبط اور مقابلہ کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے میراتھن ریس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔ڈپٹی کمشنر نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شہباز احمد کو 50 ہزار روپے کیش پرائز اورٹرافی، دوسری پوزیشن حاصل کرنے پرثاقب عبداللہ کو 40 ہزار روپے بطور انعام و ٹرافی اور تیسری پوزیشن لینے پر شاہد یاسین کو 30 ہزار روپے کیش انعام و ٹرافی دی۔آزادی میراتھن ریس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر محمد مدثر کو 20 ہزار روپے کیش انعام، پانچویں نمبر پر آنے پر محمد جنید نے 10ہزار روپے نقد انعام حاصل کیا۔اسی طرح محمدحماد صادق، محمد شہزاد، محمد حنظلہ،محمد زبیر،مشتاق احمد نے بالترتیب چھٹی، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں پوزیشن حاصل کی اور پانچ پانچ ہزار روپے فی کس کیش پرائز حاصل کیا۔
 

Advertisements