Advertisements

حاصل پور :جشن آزادی اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد احمد خان،چیف آفیسر بلدیہ چوہدری ندیم، ایس ڈی او بلدیہ شاہد نواز سیفی نے صحافی برادری کے ہمراہ آزادی کا کیک کاٹا

Press Club Qaimkhani Group Hailpur celebrates Pakistan Independence Day
Advertisements

حاصل پور : جشن آزادی 14 اگست کی مناسبت سے اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور رانا محمد احمد خان،چیف آفیسر بلدیہ چوہدری ندیم، ایس ڈی او بلدیہ شاہد نواز سیفی کی پریس کلب قائم خانی میڈیا گروپ کے آفس آمد جنہوں نے صحافی برادری کے ہمراہ آزادی کا کیک کاٹا اور آزاد پاکستان کی سب کو مبارک باد دی اس موقع پر تقریب کے شرکاء  نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے مہمانان گرامی نے جشن آزادی کا کیک کاٹتے ہوئے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اس سر زمین کا ہم پر بڑا قرض ہے، ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر ملک دشمن عزائم کا خاک میں ملانا ہے پاکستان لازوال قربانیوں سے حاصل ہوا ہے ، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ہمارے بزرگوں کا خون اس وطن عزیز کی بنیادوں میں شامل ہے اور نئی نسل کو زیادہ سے زیادہ دلجمعی اور قومی لگن کے ساتھ اس پاکستان کی حفاظت کا بیڑہ اٹھانا چاہیے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا جشن آزادی کی خوشی میں قائم خانی میڈیا آفس کے سبز ماحول کو وطن کی محبت کے مقدس رنگ میں رنگ دیا تقریب میں اس پہلو پر زور دیا کہ ہم دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوئی دقیقیہ فروگزاشت نہ کریں کیونکہ بابائے قوم ہم سے یہی توقع وابستہ کرتے تھے اور ہمیں اُن کی توقعات پر پورا ترنا ہے۔