ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور کا اچانک دورہ
ممبر امن کمیٹی ذوالفقار علی قائم خانی نے محرم الحرام میں بھترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کو غلاف کعبہ کے پیس کا تحفہ پیش کیا
حاصل پور : ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور کے اچانک دورہ کے موقع پر دیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور احمد رانا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پورنے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ادویات کے سٹاک اور عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے دستیاب طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے تحصیل حاصل پور میں قائم علامہ اقبال پارک کا بھی معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور احمد رانا نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو صفائی ستھرائی کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے بس اسٹینڈز، سڑکوں، چوراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی آپریشن کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور شہریوں کی صفائی ستھرائی کے حوالہ سے شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے موثر اقدامات کیے جا ئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ سٹاف بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائے اور ڈینگی لاروا کے تدارک کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جائیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خیر پور ٹامیوالی کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر موجود مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی، ادویات کا سٹاک اور عملہ کی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر ممبر امن کمیٹی ذوالفقار علی قائم خانی نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لیے بھترین انتظامات کرنے اور بھرپور کاوش کرنے پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کو غلاف کعبہ کے پیس کا تحفہ پیش کیا