Advertisements

پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

PTI female activist Sanam Javed bailable arrest warrant issued
Advertisements

لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں  انسداد دہشت گردی عدالت میں لاہور کے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمےکی سماعت ہوئی، عدالت نے حاضری کے لیے اس کیس میں ملوث ملزمان کو طلب کر رکھا تھا۔  عدالت نے عدم حاضری کے باعث صنم جاوید اور روبینہ جمیل کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس کو دونوں کی حاضری عدالت میں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی