Advertisements

بانی پاکستان سرائیکی پارٹی رہبرسرائیکستان بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب

Pakistan Seraiki Party celebrates its founder late Taj Muhammad Langha 85th birthday ceremony
Advertisements

پروقار تقریب کے مہمان خصوصی صدر باردیوان سید عبدالرشید بخاری ایڈووکیٹ تھے جبکہ صدار ت سابقہ جنرل سیکریٹری بار محترمہ پروین عطاءایڈووکیٹ نے کی


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) بانی پاکستان سرائیکی پارٹی رہبرسرائیکستان بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان سرائیکی پارٹی کی زیر میزبانی انکے چیمبر میں منائی گئی،سادہ مگر پروقار تقریب کے مہمان خصوصی موجودہ صدر باردیوان سید عبدالرشید بخاری ایڈووکیٹ جبکہ اس تقریب کی صدار ت سابقہ جنرل سیکریٹری بار محترمہ پروین عطاءایڈووکیٹ نے کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اکبر انصاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ تاج لنگاہ  نے سرائیکی وسیب کے حقوق کی جنگ آئین اور قانون کے دائرہ میں لڑی، ان کا واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں جو قومیں اپنے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہیں وہ اگر آئین قانون اور پاکستان کے جغرافیہ کو تسلیم کرتے ہوئے لڑیں گی تو ہماری حمایت ایسی قوموں کے ساتھ ہے جو قومیں ملک کی سلامتی اور تقسیم کی بات کرتی ہیں ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، مہمان خصوصی دیوان سید عبدالرشیدبخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ تاج لنگاہ کی پرامن جدوجہد پوری دنیا میں مثال ہے کہ انکی تمام تر زندگی میں تحریک کے دوران کوئی بوری بند لاش نہیں ملی اور نہ ہی کوئی لسانی جھگڑا ہوا، محترمہ پروین عطاء ایڈووکیٹ نے کہا کہ تاج لنگاہ  نے اپنے ذاتی وسائل سے تحریک کو جلابخشی،تاریخ میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے ذاتی وسائل سے قوموں کے حقوق کی جنگ لڑتے ہیں،باعث شرم ہیں وہ لوگ جو غیر ملکی امدادوں سے ملک میں انتشار پھیلاتے ہیں، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک ملک مجیب مڑل ایڈووکیٹ نے کی،تقریب میں سابق صدر بار ایوب اعوان،سابق نائب صدر حاجی شفیع لنگاہ  ایڈووکیٹ،ظفر علی خان لنگاہ ایڈووکیٹ،سابق نائب صدر چنی محمد لاشاری،سابق جنرل سیکریٹری سید تصدق عباس بخاری ایڈووکیٹ، محمد رفیق سومرو، محمودبھٹی ایڈووکیٹ، ملک منیر خالد ایڈووکیٹ، عذیرلاشاری ایڈووکیٹ،ظفر خان ایڈووکیٹ، یاسر بخاری ایڈووکیٹ، اعزاز کلاچی ایڈووکیٹ، ثمر عباس کلاچی ایڈووکیٹ،محبوب شفیع خان لنگاہ ایڈووکیٹ، غلام شبیر بھٹہ ایڈووکیٹ،ملک قاسم عاربی ایڈووکیٹ،ملک اقبال عاربی ایڈووکیٹ، محمدجاوید سومرو ایڈووکیٹ، عدنان سلیم ایڈووکیٹ،صفدر کھمبڑا ایڈووکیٹ، نواب قاسم عباسی،محمد عتیق گِل،عبدالحمیدجھبیل اور دیگر کئی وکلاء نے شرکت کی،تاج لنگاہ  کی مغفرت کیلئے چنی محمد خان لاشاری ایڈووکیٹ نے دعاکروائی۔

Advertisements