Advertisements

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر مستفید افراد کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے عامر کلاچی

more than 14 thousand women benefitted at Uchsharif centre ,Aamar Kulachi Assistat Director BISP
Advertisements

اوچ شریف سنٹر سے مجموعی طور پر چودہ ہزار سے زائد مستحق خواتین کو احسن طریقے سے رقوم کی چلت یقینی بنائی گئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل احمد پور شرقیہ

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل احمد پور شرقیہ عامر کلاچی نے کہا ہے کہ پسماندہ طبقات کی فلاح کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر مستفید افراد کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے، اوچ شریف سنٹر سے مجموعی طور پر چودہ ہزار سے زائد مستحق خواتین کو احسن طریقے سے رقوم کی چلت یقینی بنائی گئی، وہ گزشتہ روز گورنمنٹ ماڈل سکینڈری اسکول اوچ شریف میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سنٹر میں مستحق خواتین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا جائزہ لے رہے تھے، اس موقع پر کمپلینٹ آفیسر ولید اقبال، فوکل پرسن ماسٹر خلیل احمد سومرو اور دیگر اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے، عامر کلاچی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید افراد کی تعداد بڑھانے کے لیے نیا سروے جاری ہے، مستحق خواتین اپنے کوائف، شناختی کارڈز اور بچوں کے ب فارم ساتھ لے کر بی آئی ایس پی آفس احمد پور شرقیہ میں رابطہ کریں، انہوں نے کہا کہ امدادی رقوم کی چلت کے حوالے سے تحصیل احمد پور شرقیہ کے تمام سنٹروں میں اوچ شریف سنٹر کی کارکردگی سب سے اچھی رہی، انہوں نے کہا کہ انتظامی حوالے سے تمام اقدامات احسن طور پر یقینی بنانے کی کوشش کی گئی، مستحق خواتین کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی بنایا گیا، البتہ شدید گرمی میں زیادہ رش کے باعث متعدد خواتین بے ہوش بھی ہوئیں جنہیں فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا، انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقوم کی آئندہ قسط کی چلت کے موقع پر متعلقہ حکام کو سنٹر میں ایمبولینس کی فراہمی اور طبی عملے کی تعیناتی کے لیے ریکوزیشن بھیجی جائے گی، انہوں نے سنٹر کو احسن طریقے سے چلانے اور امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے میں تعاون کرنے پر ریٹیلرز اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisements