مخصوص نشستیں، نواز شریف کا اتحادی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ
Advertisements
مری: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے اتحادیوں سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد از سر نو سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ن لیگ کے اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آصف علی زرداری، چودھری شجاعت حسین سمیت دیگر سے موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے