اسلامیہ یونیورسٹی چولستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز کی عمارت کا ایک حصہ گیس لیکج کے دھماکے سے گر گیا
Advertisements
سیکیورٹی سٹاف نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی اور عمارت میں موجود پانچ زخمی افراد کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا
ابتدائی معلومات کے مطابق آج تقربیا 3:30بجے بغدادالجدید کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں واقعہ چولستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز کی عمارت کا ایک حصہ بظاہر گیس لیکج کے دھماکے سے گر گیا ۔اس موقع پر فوری طور پر یونیورسٹی کی میڈیکل اور سیکیورٹی سٹاف موقع پر پہنچ گیا۔ سیکیورٹی سٹاف نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی اور عمارت میں موجود پانچ زخمی افراد کو فوری طور پر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں شامل ڈاکٹر محمد عبداللہ،مزمل طالب علم،اشفاق طالب علم ،واجد نائب قاصد اور سجاد نائب قاصد شامل ہیں ۔
Advertisements