Advertisements

پرنس بہاول عباسی نے گلستان مہر زرعی ماڈل فارم پر ایک لاکھ پودے لگانے کی رسم افتتاح ادا کی۔

Prince Bahawal visits Gulistan Mehr Agricultural Model Farm.
اوچشریف:پرنس بہاول خان عباسی اور شیخ ناصر سلیم علاقائی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے
Advertisements

وزیر اعظم عمران خان کے ویژن بلین ٹری پراجیکٹ سے متاثر ہو کر درخت اگانے کی منصوبہ بندی کی۔ شیخ ناصر سلیم

زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر نہ صرف ہم اپنے کثافت زدہ ماحول کو صاف ستھرا بنا سکتے ہیں،بلکہ یہ گلوبل وارمنگ کے چیلنج سے نمٹنے کا بڑا ذریعہ ہے۔ پرنس بہاول عباسی کا افتتاحی تقریب میں اظہار خیال

Advertisements

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم خان کی نگرانی میں ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا، جس پر ہم نے بھی رضاکارانہ طور پر عملدرآمد کیا۔
شیخ ناصر سلیم

اوچشریف(نمائندہ خصوصی) امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے گلستان مہر زرعی ماڈل فارم پر ایک لاکھ پودوں کے اگانے کی رسم افتتاح ادا کی۔صدر ایگری کلچر چیمبر آف کامرس جنوبی پنجاب شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری پراجیکٹ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک محمد امین اسلم خان کے ویژن کے مطابق اپنے گلستان مہر زرعی ماڈل فارم پر ایک لاکھ کیکر کے درختوں کے پودے لگائے ہیں،جس کی رسم افتتاح آج ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے ادا کی ہے، جس پر ان کے سپاس گزار ہیں۔

افتتاحی تقریب میں کوٹلہ شیخاں کے خادم حسین بھنڈ، جاگیر صادق آباد کے اقبال خرپہ،اختر خرپہ، حیدر پور کے کونسلر مہر محمد رفیق،یونین کونسل نوناری کے کونسلر محمد شفیع کے علاوہ علاقہ کے زمینداروں اور کاشکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پرنس بہاول عباسی نے اس موقع پر گلستان مہر زرعی ماڈل فارم میں پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان سمیت دیگر ممالک متاثر ہو رہے ہیں،اس لئے ہم زیادہ تعداد میں درخت اگا کر نہ صرف ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا بنا سکتے ہیں بلکہ یہ گلوبل وارمنگ کے چیلنج سے نمٹنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔پرنس بہاول خان عباسی نے شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ کے درخت اگانے کے منصوبے کی تعریف کی اور اسے دوسرے زمینداروں اور کاشت کاروں کے لئے قابل تقلید مثال قرار دیا۔بعد ازاں شیخ ناصر سلیم نے پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملکی وعلاقائی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Prince Bahawal visits Gulistan Mehr Agricultural Model Farm 2
اوچشریف:پرنس بہاول عباس خان عباسی گلستان مہر زرعی ماڈل فارم پر ایک لاکھ پودے لگانے کی افتتاحی تقریب میں میزبان شیخ ناصر سلیم کے ساتھ موجود ہیں۔علاقہ کے زمیندار اور کونسلرز کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہے
Prince Bahawal visits Gulistan Mehr Agricultural Model Farm 3