رواں ماہ میں ہمارے انتخابی حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے حسن عسکری شیخ
عوام کی گزشتہ پچیس سال کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات شامل کرائے ہیں ایم پی اے کی گفتگو
چنی گوٹھ (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ رواں ماہ میں ہمارے انتخابی حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے ، عوام کی گزشتہ پچیس سال کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ میں نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات شامل کرائے ہیں جن میں پختہ سڑکیں ، بجلی کی نئی بستیوں میں تنصیب اور ایل ٹی پرپوزل ، فلٹریشن پلانٹس ، چنی گوٹھ شہر اور ریلوے اسٹیشن کالونی میں ٹف ٹائل ، سیوریج ، بھی شامل ہیں ، انہوں نے بتایا کہ چنی گوٹھ میں گرلز ڈگری کالج کی تعمیر اور آر ایچ سی چنی گوٹھ کو اپ گریڈ کرایا جا رہا ہے۔ ایم پی اے نے بتایا کہ تمام نئی پختہ سڑکیں کارپٹڈ بنائی جائیں گی ، انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے ٹوٹا ہوا جاگیر والہ پل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جس سے سینکڑوں کسانوں کو اپنی اجناس کھیت سے منڈی تک لے جانے میں آسانی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ اکثر منصوبہ جات پر کام رواں ماہ میں شروع ہو جائے گا ، انہوں نے کہا کہ اب عوام کو وعدے نہیں بلکہ کام کر کے دکھائیں گے ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ یونین کونسل کلاب میں نہری پانی کی کمی کو دور کر دیا گیا ہے اور وہاں کے کاشتکاروں کو ان مطلوبہ پانی مل رہا ہے ۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، سابق وائس چیئرمین یوسی چوہدری خالد گجر ، سابق ممبر ضلع کونسل جام محمد علی لاڑ ، سابق کونسلر جام سعید لاڑ ، چوہدری دل احمد سندھو ، مہر محمد رفیق اور مقامی تاجر راؤ رضوان علی سمیت دیگر عمائدین علاقہ موجود تھے