آئی ایل ٹی 20 سیزن 3:فرنچائزز نے اعظم خان ، محمد عامر سمیت 69 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
دبئی :آئی ایل ٹی 20 کی 6 فرنچائز نے ٹورنامنٹ کے تیسرے سیزن کے لئے مجموعی طور پر 69 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے ،تیسرا سیزن ہفتہ 11 جنوری سے اتوار 9 فروری 2025 تک ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائے گا۔کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی آخری تاریخ یکم جون تھی جس کی فہرست مقررہ تاریخ کے 2 ہفتے کے اندر جمع کرانا تھی۔برقرار رکھے گئے ان 69 میں سے 26 کھلاڑی آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈز کا حصہ تھے۔برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں آندرے رسل، ڈیوڈ ولی، سنیل نارائن ،ایلکس ہیلز، اعظم خان، محمد عامر، شیرفین ردرفورڈ، ونندو ہسارنگا ، داسن شناکا، ڈیوڈ وارنر، روومین پاول، سیم بلنگز، سکندر رضا ، کرس جارڈن، جیمز ونس، شمرون ہیٹمائر ، عقیل حسین، ڈوین براوو، فضل حق فاروقی اور کیرون پولارڈ ، نکولس پورن ،جانسن چارلس اور ٹام کوہلر- کیڈمور شامل ہیں۔6 فرنچائزز میں سے ہر ایک نے یواے ای کے دو دو کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ جن میں آدتیہ شیٹی ، علی شان شرفو،علی نصیر اور تنیش سوری ، حیدر علی ، راجہ عاکف ، ایان افضل خان اور محمد زوہیب زبیر ، محمد روہید خان محمد وسیم ، جنید صدیقی اور محمد جواد اللہ شامل ہیں۔کھلاڑیوں کو برقراری رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب ٹیمیں نئے کھلاڑیوں سے معاہدہ کرسکتی ہیں جس کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے۔ہر فرنچائز اکتوبر میں منعقدہ آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ کی تکمیل کے بعد یواے ای کے دو دو کھلاڑیوں سے معاہدہ کرسکتی ہی