اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

World News Day 2024 Banner

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

Chinese Foreighn Ministry rejects propaganda about PM Shahbaz visit

 اسلام آباد: ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات کے بارے میں غلط پروپیگنڈا کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے۔  ترجمان چینی وزارت خارجہ  نے ایک نجی ٹی وی چینل کے رابطہ کرنے پر  سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین ایک سنگ میل اور کامیاب ہے جو دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا۔  ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے اس دورے نے بہت سی راہیں پیدا کی ہیں جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا  ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں