موجودہ حکومت کی انتقامی کاروائیوں سے اپوزیشن ہی نہیں بلکہ قومی ادارے بھی نہیں بچ پا رہے۔ چوہدری محمودالحسن چیمہ
رحیم یارخان ( )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ضلعی سینئر نائب صدر وسابق ایم پی اے چوہدری محمودالحسن چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی انتقامی کاروائیوں سے اپوزیشن ہی نہیں بلکہ قومی ادارے بھی نہیں بچ پا رہے،حکمران ساڑھے تین سالوں میں مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے سوا دھیلے کا کام نہیں کر پاے ترقیاتی کاموں کا ڈھنڈوراپیٹنے والے مسلم لیگ(ن)کے ترقیاتی کاموں کاافتتاح کر رہے ہیں،نیازی سرکار میں نئے میگا پروجیکٹ شروع کرنے کی صلاحیت تک نہیں ہے،میاں محمدنوازشریف کے دور میں شروع کئے گئے ملکی مفاد کے بڑے منصوبہ جات پر کام روک کر حکمران ملک اور عوام دشمنی میں بہت دور نکل گئے ہیں،میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیاز کو لانے والے اب عوام کے سامنے شرمندہ ہیں،تحریک انصاف کا کوئی مستقبل تھا نہ آگے ہے،بلدیاتی انتخابات کروانے کے اعلانات کرنے والوں نے بلدیاتی اداروں کے تین سال ضائع کر دئے،جس کے باعث عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا،چوہدری محمودالحسن چیمہ نے کہا کہ حکمران ملک وقوم پر رحم کریں،مخالفین کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے اور انتقامی کاروائیوں کی بجاے عوام کے مسائل کی طرف توجہ دیں ساڑھے تین سالوں میں حکمران ہر محاذپر ناکام ہوئے ہیں،قبل ازیں انہوں نے چوہدری امجد حسین نمبردارکی وفات پران کے بیٹوں چوہدری شہزاد احمد،اورچوہدری عرفان احمد سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔