پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول اہلیہ محترمہ ڈاکٹر فارحہ ممتاز کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ معظمہ پہنچ گئے
کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سربراہ سعودی عرب میں قیام کے دوران اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ مدینہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے
پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کو عازم سعودی عرب ہونے سے قبل ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف عزیز و اقارب اور دوست احباب نے رخصت کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے
بہاولپور (سٹاف رپورٹر )کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سربراہ اور قائد اعظم میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول اپنی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر فارحہ ممتاز کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے بہاولپور سے مکہ معظمہ پہنچ گئے -پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول اور ان کی اہلیہ محترمہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے- وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے -پروفیسر ڈاکٹر ممتاز رسول کو سعودی عرب روانگی سے قبل ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف ،دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے گرمجوشی سے رخصت کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے