Advertisements

صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس کا ایک ملزم گرفتار

Police arrests an accused involved in the muder of Sindhi journalist Nasrullah Gadani
Advertisements

گرفتار ملزم سے صحافی کے قتل میں استعمال موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی جب کہ ملزم کو تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا


 میرپور ماتھیلو میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے صحافی کے قتل کیس میں ملوث ایک ملزم کو  پولیس نے یارو لوند کے علاقے سے گرفتار کیا۔   پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے صحافی کے قتل میں استعمال موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی جب کہ  ملزم کو تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔   پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد ہی  نصراللہ گڈانی قتل کیس میں ملوث دیگرملزمان کو بھی گرفتار کرلیں گے۔  یاد رہے کہ میرپور ماتھیلو  سے تعلق رکھنے والے صحافی نصراللہ گڈانی پر 21 مئی کو فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  دم توڑ گئے تھے

Advertisements