Advertisements

مبارک پورکے نواحی علاقہ ٹبی داتا خان میں ظالم باپ نے بیدردی سے آہنی کسی کے وار کرکے دو معصوم بچیوں کوقتل کردیا

Father axed his two daughters to death in nearby Mauza Tibbi Data Khan, Mubarakpur
Advertisements

عشق کی شادی کا انجام میاں بیوی اختلافات کی رنجش آسیہ بانو کاخاوند سرفراز سہو آلہ قتل موقع پر پھینک کر دھمکیاں دیتے موقع سے بھاگ گیا مقدمہ درج

مبارک پور(خبر نگار) مبارک پورکے نواحی علاقہ ٹبی داتا خان میں عشق کی شادی کا انجام میاں بیوی اختلافات  کی رنجش ظالم باپ نے بیدردی سے آہنی کسی کے وار کرکے دو معصوم بچیوں کوقتل کردیا پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق مبارک پور کے نواحی علاقہ موضع مڈپیروا کی رہائشی آسیہ بانو دختر عبدالستار نے پولیس کوبیان دیا کہ خانہ داری کرتی ہوں میری شادی تقریباعرصہ 10سال قبل  سرفراز ولدمحمد افضل سہو سکنہ ٹبی داتا خان سے ہوئی جسکے نطفہ میرے  بدن سے دو بیٹے 9سالہ محمد حماد,8سالہ محمد فہد دو بیٹیاں 5سالہ طیبہ,4سالہ لائبہ پیداہوئیں جبکہ میرے خاوند سرفراز سہو کاشروع دن سے ہی نارواں سلوک تھا 10/12 روز قبل بھی گھریلو ناچاکی کے باعث ناراز ہوکر اپنے والد کے گھر موضع مڈپیروا چلی گئی امروز 26مئی کوعصر ویلے میری بزریعہ فون بچوں سے بات ہوئی اور رات تقریبا9/10بجے اپنے حقیقی بھائی محمداصف,اور ماموں محمد ریاض سکنہ مڈپیرواکو لیکر بچوں کوملنے اپنے خاوند سرفراز سہو کے گھر واقع موضع ٹبی داتا خان پہنچی جس نے ہمیں دیکھ کر طیش میں آکر بدتمیزی کرتے ہوئے گالم گلوچ کرنے لگا تم لوگ یہاں کیوں آئے ہو اس دوران اس نے قریب پڑی "آہنی کسی” اٹھاکر میری معصوم بیٹیوں 5سالہ طیبہ اور 4سالہ لائبہ کے سر پر پے در پے بیدردی سے وار کرتے ہوئے دونوں کو ناحق قتل کردیا جو
موقع پرہی جانبحق ہوگئیں واقعہ بالا میں نے اور گواہان نے بچشم خود دیکھا جبکہ سرفراز آلہ قتل موقع پر پھینک کر دھمکیاں دیتے موقع سے بھاگ گیا وقوعہ کی اطلاع پر آنچارج چوکی نورپور نورنگاہ سب انسپکٹر محمد اکرم نفری کے ہمراہ موقع پر پہچ کر نعشیں قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی

Advertisements