Advertisements

جیو ٹی وی نیٹ ورک کے مینیجنگ ایڈیٹر اظہر عباس انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کے پاکستان سے بورڈ ممبر منتخب

Azhar Abbas elected as Member Board International Press Institute from Pakistan
Advertisements

جناب اظہر عباس کا انتخاب سراجیو میں انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی 73 ویں جنرل اسمبلی میں عمل میں آیا مدیر احسان احمد سحر کی اظہر عباس کو مبارکباد

سراجیو (مانیٹرنگ ڈیسک)  انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی 73 ویں جنرل اسمبلی میں جیو ٹی وی نیٹ ورک کے مینیجنگ ایڈیٹر جناب اظہر عباس کو انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کا  پاکستان سےبورڈ ممبر منتخب کر لیا گیا- ان کا انتخاب بیلٹس کے ذریعے عمل میں آیا -انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کی جنرل اسمبلی میں موجود انٹرنیشنل   پریس انسٹیٹیوٹ کے ممبران اور مُختلف ممالک سے آن لائن شریک آئی پی آئی  کے اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا- مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر ممبر آئی پی آئی نے بھی جناب اظہر عباس کو اپنا ووٹ دیا اور انہیں کامیابی پر دلی مبارکباد دی  دریں اثناء مدیر روزنامہ احمد پور شر قیہ احسان احمد سحر  ممبر انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں توقع ظاہر کی ہے کہ جناب اظہر عباس پاکستان میں آزادی صحافت کے دفاع اور آزادی اظہار کے فروغ میں انٹرنیشنل پریس انسٹیٹیوٹ کے بورڈ ممبر کے طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

Advertisements