جمعیت علماء اسلام یکم جون کو مظفر گڑھ میں "عوامی اسمبلی”پاور شوکریگی۔حافظ نصیر احمد, مفتی مظہر اسعدی,مولانا عبد الخالق مھار
دھاندلی زدہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کرتے تحریک جاری رہیگی پیسوں کا لین داین کر کے پارلیمنٹ پہنچے والے اراکین کا ضمیر مردہ ھوچکا ہے
ضلع بھاول کے دورہ کے موقع پر مجلس عمومی بھاول سٹی کے اجلاس سے خطاب اجلاس میں امیر قاری غلام یسین صدیقی جنرل سیکرٹری ضلع قاری سیف الرحمن راشدی نائب امیر ضلع مولانا عبدالرزاق امیر بھاول پور قاری غلام مصطفیٰ شاھد ترجمان ن ضلع قاری محمد اسلم ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری ضلع قاری محمد سھیل صدیقی سٹی بھاول پور کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد عبداللہ مولانا راشد محمود وکثیر تعداد میں ارکان عمومی اجلاس میں موجود تھے
بھاول پور (پریس ریلیز) جمعیت علماء اسلام یکم جون کو مظفر گڑھ میں "عوامی اسمبلی”پاور شوکریگی۔ ان قوتوں کو سرنڈر ہونا ھونا پڑیگا جو انتخابی دھاندلی کےگھناؤنےکھیل میں ملوث ہیں۔ یہ بات جمعیت علماء اسلام پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار صوبائی سینیئر نائب امیر مفتی مظہر اسعدی صوبائی فنانس سیکریٹری مولانا عبد الخالق مھارنے ضلع بھاول کے دورہ کے موقع پر مجلس عمومی بھاول سٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی انھوں نےمزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام تاریخی حیثیت کی حامل جماعت ہے ہمارے اکابرین نے تحریک آزادی اور تحریک پاکستان میں نمایاں کردار اداکیا اور اب جبکہ حکمرانوں کی نا کام خارجہ پا لیسیوں کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی دشمن قوتوں کے نرغے میں ہے جمعیت علماء اسلام ایک مرتبہ پھر ان قوتوں کے نرغے سے پاکستان کو آزادی دلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے ہم ان قوتوں پر واضح کردینا چاہتے ھیں کہ تمھاری عیاری ومکاری کوئی کو جانتا ہے یانہیں ہم تمھاری مکاری وعیاری کو خوب جانتے ھیں تمھارے آباؤ اجداد بھی اس خطے پر حکمرانی کرنے کا خواب دیکھ کر ائے تھے ہمارے آباؤ اجداد نے یہاں سے انکا بوریا بستر گول کرایا تھا اور آج بھی ہم تمھاری تمام تر سازشوں کو ناکام بنانے کیلیے کمر بستہ ہوچکے ھیں ہماری جنگ ان بیچارے حکمرانوں سے نہیں ہماری جنگ ان کے پشت پناہ عالمی قوتوں سے ہے ان شاءاللہ یہ جنگ بھی ہم جیتیں گے اجلاس میں امیر قاری غلام یسین صدیقی جنرل سیکرٹری ضلع قاری سیف الرحمن راشدی نائب امیر ضلع مولانا عبدالرزاق امیر بھاول پور قاری غلام مصطفیٰ شاھد ترجمان ن ضلع قاری محمد اسلم ایڈووکیٹ ڈپٹی سیکرٹری ضلع قاری محمد سھیل صدیقی سٹی بھاول پور کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد عبداللہ مولانا راشد محمود وکثیر تعداد میں ارکان عمومی اجلاس میں موجود تھے