پاک فوج کا ردعمل: وفاقی حکومت بھی متحرک سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ
Advertisements
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو بلا لیا گیا وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے
اسلام آباد: افواج پاکستان کا ردعمل سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت بھی متحرک ہوگئی، وفاقی حکومت نے بھی سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 مئی کو بلا لیا گیا، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، وزیراعظم وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی واقعہ پر خصوصی پیغام دیں گے، وفاقی کابینہ اجلاس میں 9 مئی واقعہ کی مذمت کی جائے گی ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ اجلاس میں شہداء سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں 9 مئی کو سیاہ دن قرار دیا جائے گا، وفاقی کابینہ 9 مئی کو پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی
Advertisements