پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے رکن صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ کی صادق گڑھ پیلس میں ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات علاقائی سیاسی صورتحال پر گفتگو
حسن عسکری شیخ نے پی پی 248 چنی گو ٹھ کلاب شاہی والہ اور چولستان کے حوالے سے اپنی ترجیحات سے پرنس بہاول عباسی کو آگاہ کیا ولیعہد بہاولپور کی جانب سے حسن عسکری شیخ کی عوامی خدمت کے نیک مشن کی تعریف
ڈیرہ نواب صاحب : پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے رکن صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ برائے پی پی 248 چنی گوٹھ ،شاہی والا اور چولستان نے گزشتہ شام صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی- دونوں راہنماؤں کی یہ ملاقات پون گھنٹے تک جاری رہی جس میں دونوں قائدین نے ضلع بہاولپور کی سیاسی صورتحال چولستان اور صوبائی حلقہ پی پی 248 کے عوامی اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا -حسن عسکری شیخ نے اس موقع پر پر نس بہاول عباس عباسی کو اپنی عوامی ترجیحات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح چنی گوٹھ کلاب شاہی والا اور چولستان کے حلقوں میں مرحلہ وار ترقیاتی کام کرائیں گے اور وہاں انہوں نے اس بارے میں کیا ترجیحات مقرر کر رکھی ہیں پر نس بہاول عباس خان عباسی نے رکن صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کو ان کے عوامی خدمت کے نیک مشن میں کامیاب کرے